مائیکروفنانس بینکوں کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویزآگئی

ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ( ڈی پی سی) نے مائیکروفنانس بینکوں کے صارفین کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز دی ہے، جو کسی بھی منفی مالیاتی دھچکے کی صورت میں غیر محفوظ ہیں۔ڈی پی سی جو کہ اسٹیٹ بینک کا ذیلی ادارہ ہے، نے شیڈول بینکوں کے صارفین کو 5 لاکھ تک کے ڈپازٹس پر مکمل تحفظ کی گارنٹی دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ 73 ملین اکاؤنٹ ہولڈرز میں سے 94 فیصد کے ڈپازٹس 5 لاکھ یا اس سے کم ہیں، شیڈول بینکوں میں تجارتی، کنوینشنل اور شریعہ بینکس شامل ہیں جبکہ مائیکرو فنانس بینکس اس میں شامل نہیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button