ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی۔ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 دسمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 13.8 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 دسمبر تک 12.06 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 13.6کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.90 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5.163 ارب ڈالر رہے۔

Related Articles

Back to top button