وفاقی حکومت 9جون کو بجٹ پیش کرے گی

 حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-23  کے بجٹ کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جس  میں نئے مالی سال کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، دونوں اجلاسوں میں صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے، اس دوران نئے بجٹ کے لیے قومی ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا جائےگا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 700 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں تاہم وزیر اعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button