پاکستان سٹاک میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی

پاکستان سٹاک ایکس چینج دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی ، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو سے زائد پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا تاہم شئیرز کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد کافی زیادہ اتار چڑھاو دیکھا گیا ، پہلے سیشن میں تو تیزی رہی لیکن دوسرے سیشن کے دوران تیزی مندی مین بدل گئی ، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو پانچ پوائنٹس کی کمی سے تینتیس ہزار چھ سو ستاون پر بند ہوا۔
تین سو ستاون کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا ، ایک سو چھیالیس کی قیمت میں اضافہ جبکہ ایک سو اسی کی قیمت کم ہوئی ، مجموعی طور پر سترہ کروڑ آٹھ لاکھ شئیرز کا کام ہوا ، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت میں بائیس ارب چودہ کروڑ روپے کی کمی رکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button