ڈالر کی قدرمیں 24 پیسے کی کمی،سٹاک مارکیٹ میں مثبت دن رہا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 223 روپے 66 پیسے سے کم ہو کر 223 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے، اسی طرح نٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور قدر 231 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل)سٹاک مارکیٹ میں 167.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 42928.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کرروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 543 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

Related Articles

Back to top button