ڈی آئی خان،ٹانک اڈہ کے قریب دھماکہ،5افراد جاں بحق،20زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ٹانک اڈہ پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے سے موقع پر کھڑی متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس نے دھماکے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Related Articles

Back to top button