ڈالر4 روپے سستا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

انٹر بنک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ریکارڈ 4 روپے سے زائد کی کمی آئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 202 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

جمعے کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 4 روپے 10 پیسے کی کمی ہوئی اور اس وقت ڈالر 198.40 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

جنرل سیکرٹری سٹاک ایکسچینج ظفر پراچہ نے تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی کے جزوی طور پر خاتمے کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکان کو روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

دریں اثنا سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں شروع ہوا، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 750 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج کے تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں تیزی کے رجحان کی وجہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکان بڑھ جانا ہے۔

عالمی ادارے کی جانب سے تیل پر دی جانے والی سبسڈی کا مطالبہ ہے اور حکومت کی جانب سے جزوی طور اس سبسڈی کا خاتمہ پر کے تیل مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button