کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی سکیم شروع کرنےکا امکان

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی سکیم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے کم آمدن والے ایسے افراد جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں کیلئے سستے پیٹرول کی سکیم شروع کیلئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ سکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پمپس پر مارکیٹ سے 20 روپے لیٹر تک سستا پیٹرول دستیاب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل نمبر اور شناختی کارڈایس ایم ایس کرنے پرکوڈ ملے گا جبکہ فنڈز مختص ہوتے ہی سکیم شروع کردی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button