گاڑیوں کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ

آٹو سیکٹر نے رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 57.5 فیصد، ٹرکوں میں 82.2 فیصد، جیپ/پک اپ میں 51.5 فیصد اور فارم ٹریکٹرز کی فروخت میں 6 فیصد اضافے کے پیش نظر ایک مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جولائی تا فروری22-2021 کے دوران بسوں کی فروخت میں 12 فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 3 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 اہ میں کاروں کی فروخت بڑھ کر ایک لاکھ 49 ہزار 813 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 95 ہزار 139 یونٹس تھی۔

جنوری میں 16 ہزار 985 یونٹس کے مقابلے میں فروری کا مہینہ محدود ورکنگ ڈیز کے باوجود 18 ہزار 54 یونٹس کی بہترین فروخت کے ساتھ ختم ہوا۔

Related Articles

Back to top button