گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

پاکستان بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد سے دستاویز کے مطابق معروف برانڈ کے گھی کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔

دستاویز کے مطابق برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔دوسرا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے 518 روپے فی لیٹر میں فراہم کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا

Related Articles

Back to top button