مجھے مائنس کرنے میں پاکستان کا کیا فائدہ ہے بتادیں میں تیار ہوں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں تاکہ ملک تو تباہ نہ ہو۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں جب پی ٹی آئی ختم ہو تب الیکشن میں آئیں، کیا اکتوبر میں ہماری معیشت بہتر ہوجائے گی؟ مہنگائی ختم ہوجائے گی، اکتوبر میں الیکشن سے پاکستان کو کیا فائدہ ہے ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کردیں لیکن بتادیں کہ اس سے پاکستان کوکیا فائدہ ہے ؟ پاکستان کا فائدہ بتادیں میں مائنس ہونے کیلئے تیار ہوں تاکہ ملک تو تباہ نہ ہو۔

عمران خان نے کہا کہ پوچھا جارہا ہے کہ ملک سے باہر جانے کا کہا جائے تو کیا چلے جائیں گے؟ میں کیوں باہرجاؤں گا، میری کونسی جائیداد رہ گئی ہے، سب کچھ پاکستان لے آیا، پاکستان میرا گھر ہے میں کیوں باہر جاؤں؟ یہ دونوں جب مشکل آتی ہے باہر بھاگ جاتے ہیں، مجھے یہیں رہنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے صاف اور شفاف انتخابات، ایک پارٹی کو ختم کرنے کیلئے ملک کو تباہ کررہے ہیں، انھوں نے ادارے کرش کردیے، عدالتوں کے فیصلے نہیں مانتے، گھروں پر دھاوا بولا جارہا ہے، پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے، 9 لاکھ پروفیشنلز ملک چھوڑ کر چلے گئے، کینسر اسپتال کے 5 فیصد کنسلٹنٹس چھوڑ گئے، 5 فیصد مزید چھوڑنے کو تیارہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک نیچے جائے گا تو فائدہ صرف ان کو ہوگا جن کی دولت باہر ہے، ملک نیچے جانے سے پی ڈی ایم کو فرق نہیں پڑنا، ملک نیچے جائے گا تو نقصان ان کا ہوگا جنہوں نے اس ملک میں رہنا ہے۔

خطاب کے دوران لائٹ جانے پر عمران خان نے نازیبا لفظ بھی ادا کیا تاہم لائٹ آنے کے بعد انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کردی۔

 

Unmute

Loaded: 0%
Progress: 0%
Remaining Time-0:00

Related Articles

Back to top button