یورپی سینٹرل بینک کی مانیٹری پالیسی کا اعلان

یورپی سینٹرل بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، بینک نے مسلسل دسویں مرتبہ شرح سود میں اضافہ  کیا ہے۔یورپی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹ اضافہ کیا گیا ہے اور اب یورپ میں شرح سود 4 فیصد ہوگئی ہے۔شرح سود میں یہ اضافہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

4 فیصد شرح سود یورپ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، یاد رہےکہ  جولائی 2022 تک یورپی ممالک میں شرح سود منفی تھی۔

یورپی سینٹرل بینک کے اس اقدام کے بعد یورو کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button