انٹر بینک میں ڈلر2روپے سستا،سٹاک ایکسچینج میں 671 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے آج انٹر بینک میں ڈالر 2روپے سستا ہونے کے بعد اس کی قیمت 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں 671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے اربوں ڈالر ملنے کے گرین سگنل ملنے کے بعد ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کم ہو کر 226 روپے پر فروخت پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ6روز کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 27 روپے سستا ہوچکا ہے روپے کی قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک ‘کے ایس ای 100 انڈیکس’ میں جمعہ کو 671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ تجزیہ کار روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور جولائی میں توقع سے کم تجارتی خسارے کو قرار دے رہے ہیں۔

کے ایس ایکی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 670.87 پوائنٹس یا 1.62 فیصد اضافے کے بعد 42 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

Related Articles

Back to top button