سونے کی فی تولہ قیمت 3300 کی کمی کےبعد 194700 ہوگئی

سونے کی عالمی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں کمی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، آج بھی سونے کے نرخ میں بڑی کمی آئی ہے۔

مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر بڑھ کر 1882 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم اس کے باوجود ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے گھٹ کر 194700 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے گھٹ کر 166924 روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بدھ کوعالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1880 ڈالر کی سطح پر پہنچی تھی لیکن اس کے باوجود ملکی سطح پر بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں 2000 روپے اور 1715 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

Related Articles

Back to top button