شریف شوگر ملز کا چینی 70 روپے فی کلو فروخت کا اعلان

شریف فیملی کی ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے فوری ایکشن لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم کے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی ہے اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کیلئے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا گیا ہے۔

حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Related Articles

Back to top button