ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کی تیاریاں

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ، حکومت نے سٹورز بند کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں ، سینکڑوں ملازمین کو فارغ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کی کارروائی شروع کردی ، یوٹیلٹی اسٹورز کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ادارے کے نقصانات 15 ارب روپے سے زیادہہوچکے ہیں ادارے کو سالانہ چار ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہورہا ہے ۔مشیر تجارت رزاق داود نے یوٹیلٹی اسٹورز کے آپریشن محدود کرنے کی تصدیق کر دی جس سے سینکڑوں اسٹورز بند جب کہ ملازمین فارغ کر دیئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد اسٹورز بند ، دو ہزار ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ ہے اب تک ملک بھر میں 400 سٹورز بند کر لئے گئے ، ملک میں مزید اسٹورز بند کرنےکا عمل جاری ہے حالیہ چند ماہ میں انضمام کو جواز بناکر اسٹورز بند کئے جا رہے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر میں 4 ہزار سے زیادہ اسٹورز ہیں جب کہ ملازمین کی مجموعی تعداد 13ہزار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button