وزیراعظم کا عوام کو روزمرہ اشیاءپربڑا ریلیف دینے کااعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے غریب عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالوں اورچاول پرسبسڈی دینے کے لئے بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز ریلیف پیکج ایک سال کیلئے 68 ارب روپے سے زائد کا ہوگا۔

باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے سمری تیار کرلی ہے جس کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال تک دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی سال 2022-23 میں 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے تجویز دی گئی ہے، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی دی جائے گی، وزیراعظم پیکیج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ سے لی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button