آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ10 جون کو پیش کیا جائے گا

قومی اسمبلی میں 2022-23 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، حکومت کی جانب سے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

آئندہ بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button