چکی کے آتے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

لاہور میں چکی کے آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد چکی کا فی کلو آٹا 125 روپے کا ہو گیا ہے۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن لیاقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کر دی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم سستی ہو گی تو چکی کا آٹا بھی سستا کیا جائے گا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button