ڈالرانٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہوگیا

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عمل درآمد شروع ہونے  کے بعدامریکی ڈالر  منگل کو دوبارہ ڈالر بیک فٹ پر آگیا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 269 روپے اور 268 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 271 روپے کی سطح پر آگئے۔

کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 3 روپے 9 پیسے کی کمی سے 266.35 روپے پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2.10 روپے کی کمی سے 267.34 روپے کی سطح پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 271 روپے پر بند ہوئی۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں ممکنہ کمی کی صورت میں نقصان سے بچنے کے لیے اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات بھی تیزی سے بھنا رہے ہیں جبکہ ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے بھی یومیہ ایک کروڑ ڈالر انٹربینک میں سرینڈر کیے جارہے ہیں جس سے ڈالر کی سپلائی بڑھنے سے مقامی ضروریات پورا کیا جارہا ہے اور ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر بحال ہورہی ہے۔

Related Articles

Back to top button