یوٹیلیٹی سٹورزپرعوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان

یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف دالوں کی قیمتوں میں 48 روپے فی کلو تک بڑھادیئے گئے ہیں، جس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ فوری نافذ العمل ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کالے چنے کی فی کلو قیمت میں 48 روپے، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 40 روپے، سرخ لوبیا، ثابت مسور کی فی کلو قیمت میں 35 روپے، دال مونگ اور دال چنا کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر کالے چنے 172 روپے کلو تھے جو بڑھ کر 220 روپے فی کلو،دال مسور270 سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو،سرخ لوبیا235 سے بڑھ کر270 روپے فی کلو، ثابت مسور275 سے بڑھ کر 310 روپے فی کلو، دال مونگ 170 سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو،دال چنا190 روپے سے بڑھ 220 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button