موڈیز نے پاکستان کا معاشی کیفیت کا درجہ مستحکم سے منفی کردیا

بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن موڈیز نے پاکستان کی معاشی کیفیت کادرجہ مستحکم سے منفی کر دیا ۔

ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے سے ریٹنگ برقرار رہ سکتی تھی تاہم اب تک بیل آؤٹ کی امدادی رقم نہ ملنے پر پاکستانی کی معاشی کیفیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
ایک بیان میں پاکستان کو بی تھری ریٹنگ میں شامل کیا ہے جسے جنک ریٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان میں غیریقینی مالیاتی صورتحال اور بیرونی مالیاتی اثرات کے زد میں ہونے کی بنا پر کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان شدید مالیاتی مشکلات کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی افراتفری نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے بھی 6 ارب ڈالر امداد کا سلسلہ موقوف کررکھا ہے۔ موجودہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تسلی کے لیے ایندھن کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ بھی کیا ہے لیکن اب بھی آئی ایم ایف مزید یقین دہانیوں پر زور دے رہا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان میں کمزور پڑتے اداروں اور طرزِ حکومت نے معاشی پالیسی اور اس کے مستقبل کو مزید غیریقینی بنادیا ہے۔ پھر اس میں آئی ایم ایف کی ایکسٹینٹڈ فنڈ فیسلٹی ( ای ایف ایف) کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ اس کے علاوہ موڈیز نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کی کم ترین سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button