انٹر بینک میں ڈالر3.28 روپے سستا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان

انٹر بینک میں ڈالر3.28 روپے سستا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 28 پیسے سستا ہو کر 273 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد ڈالر 273 روپے کا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز 0.35 فیصد یا 98 پیسے کمی کے بعد ڈالر 276 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 276 روپے 53 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ 26 جنوری کو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی مقررہ حد (کیپ) ہٹانے کے ایک روز بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، جو3فروری کو 276 روپے 58 پیسے کی کم ترین سطح پر آگیا تھا۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد 27 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے زخائر16 فیصد مزید کم ہو کر 3 اب 9 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے جن سے بمشکل صرف 3 ہفتوں سے بھی کم کی درآمدات کی ادائیگیاں ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button