پاکستان اور آئی ایم ایف مابین مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل واشنگٹن میں نئی حکومت کے حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے اہم حکومتی شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا۔

بھاشاڈیم مقررہ مدت سے 3سال قبل مکمل کرنےکا ٹاسک دےدیا

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے نئی حکومت کے تحفظات پر گفتگو کے علاوہ سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں چھ ماہ کا عرصہ ضائع کیا تھا، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں معاشی استحکام سر فہرست ہے.

Related Articles

Back to top button