روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات تین مارچ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 177.83 روپے رہی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 25 فروری کے بعد سے اب تک امریکی ڈالر کی قیمت میں 72 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.39، اماراتی درہم 48.41، برطانوی پاؤنڈ 238.18، کویتی دینار 586.41، عمانی ریال 461.88.، بحرینی دینار کی قدر 471.69 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 177.5 اور قیمت فروخت 179 روپے رہی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 46.95 اور قیمت فروخت 47.6، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.3 اور قیمت فروخت 49 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237 اور قیمت فروخت 239.5 روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button