سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوزکر گئی

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کے سبب سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر گھٹ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار  روپے اور 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 173610 (ایک لاکھ 73 ہزار 610) روپے کی سطح پر آگئی۔

امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا

Related Articles

Back to top button