فی تولہ سونا 1لاکھ32 ہزار800 روپے کا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ32 ہزار800 روپے ہو گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1926 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کا اضافہ ہوا اور سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پہنچ گئیں۔جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 32 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 855 روپے نئی بلند تین سطح پر آگئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1303.15 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Back to top button