سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کمی

پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 126400 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 42 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 108400 روپے رہی۔
نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران چار ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 1856 ڈالر رہی۔
ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے جب کہ دس گرام قیمت 1251.71 روپے رہی۔