IMFکا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے قبل قرض قسط جاری کرنے سے انکار

آئی ایم ایف نےپاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی صورت میں قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

جیو ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی،آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا پاکستانی وفد وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد آئی ایم ایف کو جواب دے گا، آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات دوحا میں ہوئے جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button