بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں7.49 ڈالر فی بیرل کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں7.49 ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی ہے، خیال کیا جا رہے کہ یہ کمی امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر سامنےآنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

شاران بلوچ، مرحومہ کریمہ بلوچ سے متاثر نکلی

عالم ی منڈی میں بدھ کو برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت تقریباً 6.5 فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16 ڈالر ہوگئی۔اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 7.1 فیصد یعنی 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

واضح ررہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جلد کانگریس کے سامنے یہ تجویز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ امریکی شہریوں کو ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں ریلیف دینے کیلئے فیڈرل ٹیکس میں تین ماہ کیلئے چھوٹ دی جائے۔

ادھر امریکہ میں پیٹرول پر اس وقت 18.4 سینٹس فی گیلن فیڈرل ٹیکس لیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل پر 24.4 سینٹ فی گیلن ٹیکس لاگو ہے جسے ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button