کمیشن نجکاری میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرے

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن پر زوردیا ہے کہ وہ نجکاری کی تیز رفتاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے طریقہ کار وضع کرے۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے معاملات کا جائزہ لینے اجلاس ہوا، اجلاس میں نجکاری کی پیش رفت میں رکاوٹ اوراین پی پی ایم سی ایل اور دیگر اداروں کی نجکاری کے عمل میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران نے اداکاری میں بھارتی اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کے زیر صدارت اجلاس ہوا،وفاقی وزیر مواصلات نے وزیر خزانہ کو این ایچ اے، موٹروے پولیس، پاکستان پوسٹ کے بجٹ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات سے متعلق تحفظات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

Back to top button