اداکارہ عثمان مختار کی دوستی ازدواجی تعلق میں کیسے بدلی؟

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف نام اداکار عثمان مختار نے انکشاف کیا کہ شادی سے قبل ان کی اہلیہ سے بہت اچھی دوستی تھی جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، اداکار نے محبت کو صرف رومانس تک برقرار رکھنے کی بجائے باقی رشتوں تک بھی بڑھانے پر زور دیا۔فوچیا میگزین کو انٹرویو کے دوران اداکار عثمان مختار کا کہنا تھا کہ لوگوں نے محبت کو بوائے اور گرل فرینڈز یا شوہر اور بیوی تک محدود کردیا گیا حالانکہ محبت انسان کے ہر رشتے میں ہوتی ہے اسے رومانس کی حد تک محدود نہیں کرنا چاہئے، اداکار نے اپریل 2021 اپنی دوست زنیرہ انعام خان سے شادی کی تھی، دونوں کی شادی کو تقریباً 2 سال ہو چکے ہیں۔عثمان مختار نے شادی، محبت اور کیریئر کے علاوہ ڈراموں کے مواد اور اپنی آنے والے فلموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا نہیں خیال کہ کم عمری میں یا دیر سے شادی کرنے سے کوئی فرق پڑتا ہے، جب آپ کو زندگی گزارنے کے لیے بہترین جیون ساتھی مل جائے تو کسی بھی عمر میں شادی ہوسکتی ہے، شادی کے حوالے سے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔اداکار نے بتایا کہ شادی سے قبل ان کی پہلے دوست تھیں اور ان کے رشتے کی سب سے اچھی بات ان کی دوستی ہے، ان کی زنیرہ سے ملاقات دوستوں کے ذریعے ہوئی، وہ اب بھی ان کی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عثمان نے محبت کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہر رشتے میں ہوتی ہے، اسے صرف کسی ایک رشتے تک محدود نہیں کرنا چاہئے، 23 سال کی عمر تک بھی ان کی والدہ گھر سے باہر دیر تک جانے کی اجازت نہیں دیتی تھیں کیونکہ ان کی والدہ بہت سخت تھیں۔اداکار نے فلموں اور ڈراموں سے متعلق بتایا کہ وہ ایکشن، سائنس فکشن، افسانوی کہانیاں تخلیق کرنا چاہتے ہیں جو مختلف ہوں، ہم اس پر زیادہ کام نہیں کرتے، لیکن مجھے امید ہے کہ اگر میں اس پر کام کروں تو انڈسٹری میں تھوڑی بہت تبدیلی لاسکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ فلم ’عمرو عیار‘ کا ٹیزر جلد جاری ہونے والا ہے، عوام پاکستان کی پہلی سائنس فکشن تصوراتی کہانی پر مبنی فلم دیکھیں گے، اور دوسری فلم ’چِکر‘ ہے۔واضح رہے کہ ’عمرو عیار‘ فلم کی کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب ’داستان امیر حمزہ‘ میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے، ’داستان امیر حمزہ‘ کو ایک ہزار سال پرانا اسلامی ادبی نسخہ مانا جاتا ہے جوکہ عربی اور فارسی کے بعد مغل بادشاہوں کے دور میں اردو ادب میں ترجمے کی صورت میں شامل ہوا، داستان امیر حمزہ‘ میں متعدد فکشنل جادوئی کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں، جن میں ’عمرو عیار‘ کا قصہ بھی شامل ہے۔’عمرو عیار‘ کا کردار عثمان مختار ادا کریںگے، حال ہی میں جاری ہونے والی ٹیزر سے معلوم ہوا ہے کہ صنم سعید اور ثنا فخر جادوئی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، عمرو عیار‘ کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں، اس کی کہانی عاطف ریحان صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہما بابر نے پروڈیوس کیا ہے، ’عمرو عیار‘ کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم پہلا

سرکاری ملازمین کا سالانہ 34کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کاانکشاف

موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستانی فلم بنائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button