مہنگائی کی نئی لہر، ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button