پاکستان اور کوریا کے مابین 1ارب ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط ہوگئے

پاکستان اور کوریا کے درمیان ایک ارب ڈالر کے فریم ورک ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے تحت کوریا انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صحت، مواصلات، زراعت اور توانائی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ایک ارب امریکی ڈالر تک کی طویل مدتی انتہائی رعایتی فنانسنگ فراہم کرے گا۔

یوتھیوں نے خانہ خدا میں بدتہذیبی کی نئی تاریخ رقم کردی

معاہدے پر اسلام آباد میں ہو نے والی تقریب میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور میاں اسد حیاء الدین نے جبکہ. جمہوریہ کوریا کی طرف سے کوریاکے سفیر سانگ پائیوسونے دستخط کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امورایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے جمہوریہ کوریا کے تعاون کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تکنیکی اوراقتصادی تعاون کی اہمیت کا مزید اعادہ کیا۔جبکہ جمہوریہ کوریا کے سفیر نے امید ظاہر کی کہ یہ فریم ورک ارینجمنٹ پاکستان کی نئی حکومت کی جانب سے جاری اقتصادی پالیسیوں اور اقدامات کی پشت پناہی میں معاون ثابت ہوگا،جنوبی کوریاپاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا جو کہ آنے والے سالوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے انتہائی سازگار ہو گا۔

Related Articles

Back to top button