پٹرولیم ڈیلرز نے پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مارجن 6 فیصد نہ کرنے پر احتجاجاًپٹرول پمپس بند کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔

روس کا یوکرائن کیخلاف فاسفورس بم استعمال کرنے کا انکشاف

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کے مطابق موجودہ لاگت پر پٹرول پمپس نہیں چلا سکتے، پٹرولیم مصنوعات پر مارجن بڑھانے تک پٹرول پمپس نہیں کھولیں گے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 18جولائی تک ان کا کمیشن مارجن 6 فیصد نہ کیا گیا تو وہ احتجاجاً پٹرول پمپس بند کردیں گے۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمارا مارجن جو ساڑھے 3 فیصد پر فکس کیا ہوا ہے اسے 6 فیصد کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button