24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی برقرار

ملک میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت کسی تبدیلی کے بغیر سابقہ سطح پر مستحکم رہی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح 124200 پر برقرار رہی۔

24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت بھی کسی تبدیلی کے بغیر سابقہ سطح 106481 روپے پر برقرار رہی ہے۔

امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں دو ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1813 ڈالر رہی۔

پاکستان میں پیر کے روز چاندی کی دس گرام اور فی تولہ قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔24 قیراط کی فی تولہ چاندی 1450 روپے اور دس گرام 1243.14 روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button