سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے کے بعد 1807 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 126000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 108025 روپے ہوگئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1450 اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1243.14 روپے پر برقرار ہے۔