اسٹیل مل کی زمین سستے داموں لیز پر دینے سے 892 ملین کانقصان

 پارلیمنٹ کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال کی جانب سے زیادہ ریٹس پر ادویات کی خریداری کے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے اس کے علاوہ کمیٹی نے مارکیٹ ریٹ سے کم پر زمین لیز پر دینے سے پاکستان اسٹیل ملز کو ہونے والے 892 ملین کے نقصان کے معاملے میں رقم کی ریکور کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر وجیہہ قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں صحت سے متعلق 2017-2018 اور 2018-2019 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال کی جانب سے زیادہ ریٹس پر ادویات کی خریداری کا معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ 2015-2016 اور2016-2017 میں کچھ دوائیاں کم ریٹ والی بھی میسر تھیں لیکن انہوں نے زیادہ ریٹس پر خریدی تھی معاملے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ آگئی ہے۔

کمیٹی کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹس پر کوئی ایکشن نہیں ہوا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سیکرٹری صحت نے شرکا کو بریفنگ میں بتایا کہ ’رپورٹ پر عملدرآمد کا کہہ دیاگیا ہے،وینڈر پر ریکوری ڈالی گئی ہے‘۔ اس پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ رپورٹ میں کسی کا نام لے کر اسے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا، جس کمیٹی نے معاملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی اور کمیٹی نے معاملہ جائزہ و عملدرآمد کمیٹی کے سپرد بھی کردیا ہے

Related Articles

Back to top button