سوزوکی آلٹو کے نئے ماڈل میں کونسی خرابیاں نکل آئیں؟

پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی 600 سی سی آلٹو کار کے نئے ماڈل میں بڑی خرابیاں سامنے آگئی ہیں۔ بتایا گیا یے کہ نئے ماڈل کی فیول لائنز میں خرابی اور ائیر بیگز نہ کھلنے کی شکایت پر آلٹو کمپنی نے 2019 سے 2021 ماڈلز کی گاڑیوں کے مالکان کو کہا ہے کہ وہ کمپنی سے رابطہ کریں تاکہ ان کی کاروں میں خرابیوں کو دور کیا جا سکے۔

عمران کا احتساب سے بچنے کے لئے جنرل باجوہ پر دباؤ

سوزوکی پاکستان کی جانب سے عوامی نوٹس جاری کرتے ہوئے 2019 سے 2021 تک تمام ماڈلز کے گاڑی کے مالکان کو فوری طور پر فیول لائن تبدیل کروانے کا کہا گیا ہے، خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر نومبر میں فیول لائن میں خرابی کے باعث سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی ڈیلیوری روک دی تھی جس وجہ سے ڈیلیوری ایک سے دو ماہ تک تاخیر کا شکار رہی۔ سوزوکی پاکستان کے مطابق کمپنی نے 2019 سے 2021 تک کے ماڈلز کے لیے مفت سروس مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں گاڑی کی فیول فلر لائن کو تبدیل کیا جائے گا، کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ فیول فلر لائن زنگ آلود ہونے اور لائن میں سوراخ ہونے کا خدشہ ہے۔

کمپنی نے گاڑی مالکان کو فیول لائن تبدیل کروانے کے لیے فوری طور پر ڈیلر شپ سے رابطہ کرنے کا کہا ہے، یاد رہے کہ سوزوکی پاکستان نے 2019 میں آلٹو کار پاکستان میں اسمبل کرنے کا آغاز کیا تھا، آلٹو پاکستان میں اسمبل ہونے والی پہلی 660 سی سی گاڑی ہے۔اسلام آباد کے ایک سوزوکی ڈیلر نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد کسٹمرز سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاہم مالکان خود بھی ڈیلر شپ سے معائنہ کروانے کے بعد فیول لائن تبدیل کروا سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سوزوکی کمپنی آلٹو کی لانچنگ سے اب تک متعدد بار قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے تاہم ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آلٹو پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ہے۔

آل پاکستان ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے سوزوکی کی جانب سے گاڑیوں کے فیول لائن میں خرابی سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سیفٹی کے متعدد مسائل سامنے آ چکے ہیں، کمپنی نے گاڑی میں ایئر بیگز تو دیئے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر یہ شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ کھلتے ہی نہیں ہیں۔ یہ گاڑیان پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہو رہی ہیں، ان میں اس قسم کی خرابیاں سامنے آنا تشویشناک ہے، حکومت کو چاہئے کہ تمام کمپنیوں کو سیفٹی کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرانے کا پابند بنایا جائے، پاکستان میں سوزوکی نے آلٹو کے تین ویریئنٹ متعارف کروائے ہیں جن کی موجودہ قیمت 14 لاکھ 75 ہزار سے 19 لاکھ 51 ہزار کے درمیان ہے۔

Related Articles

Back to top button