آرمی چیف نے ایل او سی پرجوانوں کےساتھ نماز عید ادا کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید جاجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button