آرمی چیف کو خط لکھ کر عمران خان اپنے اس سیاسی نظریے پر قائم نہیں رہے : ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو خط لکھ کر عمران خان اپنے اس سیاسی نظریے پر قائم نہیں رہے جس پر وہ پچھلے 3 سال سےقائم تھے، وہ پہلے فوج کے کردار کےخلاف تھے اور اب اسی فوج سے کردار ادا کرنے کی استدعا کر رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاکہ 2018 میں بھی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ہو کر آئے، عمران خان کی انتخابات کےحوالے سے پوزیشن نئی نہیں،2014 سے وہ مسلسل ایک ہی رٹی ہوئی بات بار بار دہراتےہیں،انہیں اس وقت بھی اعتراض تھا،وہ جیت جائیں تو ٹھیک ہےاور اگر نہ جیتیں تو انہیں اعتراض ہوتا ہے۔

ملک احمد خان نےکہاکہ عمران خان صرف یہ چاہتےہیں کہ صرف وہی ہوں، ان کے ساتھ کوئی جائز اختلاف بھی کرےوہ جیل میں ہو،یہی عمران خان کا کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے خلاف جو مقدمات درج ہیں، ان سے آرمی چیف کا کوئی تعلق نہیں، وہ مدعی تو ہوسکتےہیں لیکن فیصلے کا اختیار تو پاکستان کی آئینی عدالتوں کو ہے،اب وہ ریلیف مانگ رہےجو ایک عجیب سی بات ہے۔

ملک احمد خان نے کہاکہ عمران خان نے 3 سال کیوں قوم کا وقت ضائع کیا،ان 3 برسوں میں ان کی یہی پوزیشن تھی کہ کسی بھی عدالتی،سیاسی یا انتخابی معاملے میں فوج کا کردار نہیں ہونا چاہیےتو اب وہ فوج سے کہہ رہےہیں کہ وہ اپنے کردار ادا کرےاور پی ٹی آئی کے بارے میں اپنی پالیسی تبدیل کرے۔

انہوں نے کہاکہ کسی غریب کی جھونپڑی کو آگ لگانےکا جرم ناقابل ضمانت ہوتا ہےتو کیا ایک ہی دن ریڈیو پاکستان سمیت دیگر شہروں میں مختلف مقامات اور عدالتی ریکارڈ جلانے،قانون نافذ کرنےوالےا داروں کے اہلکاروں کےخلاف پیٹرول بموں کا استعمال کرنے اور شہداء کے مجسمے جلانے والوں پر مقدمہ نہ ہو۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں بھی مل جائیں تب بھی وہ پنجاب میں حکومت نہیں بناسکتی،پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کےباوجود 60 سیٹوں کا فرق ہوگا،تاہم انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں،سپریم کورٹ کا اس حوالےسے فیصلہ بالکل غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے قانون منظور کیا ہے،اگر وہ عدالت میں بیٹھ کر سیاست کریں گےتو پارلیمنٹ کے پاس انہیں روکنے کا پورا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاست میں دوبارہ فعال ہوناخوش آئند ہے،ان کی مدبرانہ سیاست میں اس ملک کےمسائل کا حل اور ترقی کا راز ہے،لوگوں کو غربت سے نکالنے کےجو منصوبے ان کےتھے وہ آج مریم نواز کر رہی ہیں،نواز شریف کا ملکی سیاست میں بڑا کردار ہےاور وہی ملک سے منفی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

عمران خان کا خط معافی نامہ ہے یا فوج کے خلاف چارج شیٹ؟

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسےکی اجازت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کا قانون ہےکہ کسی بھی سیاسی جماعت کےلیے جلسے کی اجازت لینا ضروری ہے،اگر آپ پر امن جلسے کی اجازت لےکر اس کا غلط استعمال کرتےہیں، لوگوں کو بلاکر بلوا کرتے ہیں،لوگوں کی املاک،بینک اور ایمبولینسز جلاتے ہیں، میٹرو بس،پبلک ٹرانسپورٹ،ریڈیو پاکستان کو نذر آتش کرتےہیں اور چھاؤنیوں میں جاکر آگ لگاتے ہیں تو ایسی انتشاریوں کو ان کے سابقہ کردار کی بنیاد پر ہی اجازت دی جاتی ہے۔

Back to top button