کاروباری برادری معاشی استحکام کیلئے پرامید

مستقبل کے مشکل سفر کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروباری برادری سمجھتی ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ملک کے لیے 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری سے ملک میں طویل عرصے سے موجود معاشی بے یقینی اور عدم استحکام کے دور کا خاتمہ ہو گا۔

 رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ملک کی معاشی تاریخ کے موجودہ نازک موڑ پر آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنا ناگزیر تھا۔

انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے حوالے سے اس کے سخت ہونے کے باوجود تاجر برادری قوم کے وسیع تر مفاد میں آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کا خیرمقدم کر رہی ہے جب کہ اس پروگرام کی منظوری کے بعد دو طرفہ، کثیر الجہتی اور عالمی ادارہ جاتی ذرائع سے بیرونی فنڈنگ کی آمد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کو اب بیرونی اکاونٹس کو دور اندیشی اور فعال طریقے سے مینیج کرنا چاہیے اور میکرو

ٹک ٹاک نے مزید فیچر متعارف کرادیے

اکنامک فیصلہ سازی میں ہر قسم کی تاخیر اور التوا سے بچنا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button