فیکٹری آتشزدگی واقعے میں انتظامیہ بھی قصور وار ہے

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورنگی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں انتظامیہ بھی قصور وار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ فیکٹریوں کا فوری آڈٹ کروایا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا آئندہ فیکٹریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کے اقدامات کریں گے، خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے اور فیکٹریوں کو سیل بھی کیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کراچی کے علاقے کورنگی میں آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کے مالک کی تلاش جاری ہے، اگر مالک قصور وار ہوا تو اس کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button