شہباز شریف کی استعفیٰ دینے کی اطلاعات جھوٹی ہیں

رانا ثناءاللہ نے شہباز شریف کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثناءاللہ سمیت تین ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی تاہم شریک ملزم اکرم کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کو فرد جرم کے لیے 11 ستمبر کو طلب کرلیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے سیالکوٹ الیکشن پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کے حامیوں کو پریزائڈنگ افسر لگایا گیا، اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا، پہلی دفعہ ہوا کہ جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ ضمنی الیکشن میں پڑے، کشمیر الیکشن میں بھی اسی طرح کیا گیا۔

رانا ثناءاللہ نے شہباز شریف کی قیادت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، شہباز شریف ہماری پارٹی کے صدر ہیں، میری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں، شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

Related Articles

Back to top button