نئے اداکاروں کی شوبز میں آمد آسان کیوں ہوگئی؟

ٹی وی، فلم کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ نئے اداکاروں کے لیے شوبز کو جوائن کرنا پہلے کی نسبت بہت آسان ہو گیا ہے، نئے اداکار محنت سے کتراتے ہیں جبکہ اداکارائیں کہتی ہیں کہ تب تک کام کریں گی جب تک ان کی شادی نہیں ہو جاتی، نادیہ افگن حال ہی میں کامیڈی شو گپ شپ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، اداکارہ کے مطابق ان کی سیاست میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں لیکن وہ ملکی معاملات سے متعلق سیاست میں ہونے والی ہلچل اور تبدیلیوں پر نظر رکھتی ہیں، آج کل کی سیاست اور حالات بہت اچھے نہیں لیکن اس کے باوجود وہ انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گی، اداکارہ نے اپنے ڈرامے ’کابلی پلاؤ‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے وقت تک ان سمیت ڈرامے کے ہدایت کار کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ ڈراما اتنا مقبول ہو جائے گا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگ ’کابلی پلاؤ‘ کا اس طرح انتظار کرتے ہیں، جیسے ماضی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں کا کیا کرتے تھے، وہ آج کل کیٹو ڈائیٹ پر ہیں کیوں کہ وہ بہت سست ہیں، جم نہیں جاتیں، نادیہ افگن نے کہا کہ ان کے بال 50 سال تک سیاہ تھے، اس لیے انہوں نے اب ان کی رنگت تبدیل کر دی، شوبز میں بہت ساری چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں، اب ماضی کے مقابلے کام کرنا آسان بن چکا ہے، پی ٹی وی کے دور میں کام شروع کیا تو انہیں ڈر لگا رہتا تھا کہ کہیں شوٹنگ کے سیٹ پر پہنچنے میں دیر نہ ہو جائے، کہیں ان سے کوئی غلطی ہوگئی تو انہیں کام سے نہ نکال دیا جائے، اداکارہ نے بتایا کہ وہ متعدد نوجوان اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں، جنہیں وہ کئی بار کہہ چکی ہیں کہ شوٹنگ سے قبل سکرپٹ پڑھ لیں، جس پر وہ انہیں کہتے ہیں کہ انہیں ایسا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کیوںکہ وہ یہ کام پیسوں کے لیے نہیں کر رہے، نئے اداکار کہتے ہیں کہ وہ صرف اور صرف سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے شوبز میں آئے ہیں جبکہ اداکارائیں انہیں کہتی ہیں کہ وہ تو صرف تب تک کام کریں گی جب تک ان کی شادی نہیں ہوجاتی، شوبز انڈسٹری میں ایک اچھی تبدیلی یہ آئی کہ اب اس میں بہت ہی پڑھے لکھے اور امیر گھرانوں کے بچے آگئے ہیں لیکن

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9انتہائی مطلوب دہشت گردگرفتار

وہ اداکاری کرنے کے دوران محنت پر یقین نہیں رکھتے۔

Related Articles

Back to top button