غیرملکی ہاکی کوچ کو تنخواہ کی مد میں ایک کروڑ 30 لاکھ کا چیک جاری

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو غیر ملکی کوچ سیگفرائیڈ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس بی نے غیر ملکی کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی تنخواہ کی ادائیگی نومبر 2021 تا اپریل 2022 تک جاری کر دی۔

پی ایس بی کی جانب سے پی ایچ ایف کو جاری کیے گئے چیک کی مالیت ایک کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 435 روپے ہے۔

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کا چیک سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے حوالے کیا، ممبر سلیکشن کمیٹی پی ایچ ایف اولمپئن شکیل عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر پی ایچ ایف سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ غیر ملکی کوچ کی تنخواہ کی ادائیگی کے سلسلےمیں خصوصی اقدامات اور تعاون پر ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسو اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا شکرگزار ہوں، اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر غیر ملکی کوچ کی 5 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون کے بغیر قومی کھیل کی ترقی آسان ٹاسک نہیں ہے، پی ایچ ایف نے مالی مشکلات کے باوجود انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنایا ہے، حالیہ ایونٹس میں پاکستان نے انٹرنیشنل رینکنگ بہتر بنائی ہے، حالیہ تین انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان نے دو میڈلز حاصل کیے جس کے ساتھ ہی پاکستان ہاکی کی ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔

اولمپئن شکیل عباسی نے کہا کہ ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو مثالی کام کر رہے ہیں، قومی کھیل کے ساتھ تعاون کرکے ہاکی کی بحالی

شہبازشریف کاانتخابا ت کی تاریخ پر نوازشریف سے مشاورت کا فیصلہ

میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button