چیمپئنز ٹرافی میں آگے جانا مشکل لگتا ہے : محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف ہمارے مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم نہیں کیا، ہم شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہم ٹاس جیتنے کا فائدہ نہیں اٹھاسکے، چیمپئنز ٹرافی میں آگے جانا مشکل لگتا ہے۔
بھارت سے شکست کےبعد پریس کانفرنس میں کپتان محمد رضوان کا کہنا تھاکہ ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے اور ہم نے ویرات کو آؤٹ کرنے کےلیے ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ ویرات کوہلی کی اننگ اور فٹنس حیران کن ہے،میں داد دوں گا۔
ہمارے مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم نہیں کیا،ہم شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہم ٹاس جیتنے کا فائدہ نہیں اٹھاسکے،ہم 280 رنز بنانا چاہتے تھے لیکن بھارتی بولرز نے مڈل اوورز میں اچھی بولنگ کی،چیمپئنز ٹرافی میں آگے جانا مشکل لگتا ہے۔
کپتان محمد رضوان کا کہنا تھاکہ سعود شکیل کے ساتھ اننگز کو بڑھاناچاہتا تھا لیکن خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوا،ابرار نے وکٹ ضرور لی لیکن ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے میچ کو ہم سے چھین لیا، ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنےکی ضرور ت ہے،میچ میں ہم نےبہت غلطیاں کیں۔
بھارت سے شکست پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا محسن نقوی سے شکوہ
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور تقریباً پاکستان ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگیا۔ویرات کوہلی نے شاندار سینچری بنائی اور نا قابل شکست رہے۔