چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والا میچ میں بارش کی نذر ہو گیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کو ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ منسوخ ہونے کا اعلان کر دیا۔
میچ کا ٹاس مقامی وقت کےمطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جب کہ امپائرز مسلسل فیلڈ کا جائزہ لیتے رہے تاہم مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ ختم کرنے کا اعلان کیاگیا۔
دونوں ٹیموں کو بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کےسبب 1، 1 پوائنٹس دیاگیا اور یوں پاکستان گروپ اے میں آخری پوزیشن پر رہا۔
قبل ازیں روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
واضح رہےکہ گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہل ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔