چیمپئنز ٹرافی :  بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری

پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کےلیے بھارتی صحافیوں کو ویزا جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق بھارت سے 7 صحافیوں نے پاکستان کے ویزے کےلیے رجوع کیاتھا۔

تمام بھارتی صحافیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا ہے،کسی کا مسترد نہیں کیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ بھارتی صحافیوں نے چیمپئنز ٹرافی میچز کےلیے پاکستانی ویزے کےلیے رجوع کیا تھا۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا،جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان افتتاحی میچ کھیلا جائےگا۔

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئےآسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہورپہنچ گئی

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان،بھارت، آسٹریلیا،انگلینڈ، جنوبی افریقہ،بنگلادیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

Back to top button