این ایف سی کے فارمولے میں تبدیلیاں کی جائیں : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ این ایف سی کے فارمولے میں تبدیلیاں کی جائیں لیکن یہ اتفاق رائے کےبغیر نہیں ہو سکتا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے صوبوں کو ملنے والے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کے فارمولے کے بڑے معیارات بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آبادی اور افلاس کا معیار رجعت پسندانہ ہے اور صوبوں کو غلط چیزوں کی ترغیب ملتی ہے اسے ترقی پسندانہ بناناچاہیے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ اس امر کی سخت ضرورت ہےکہ این ایف سی کے وسائل کی تقسیم کے موجودہ فارمولے کو واپس لیا جائے کیوں کہ یہ رجعت پسندانہ ہے کہ آبادی کو ایک معیار کے طور پر وزن دیا جائے۔

یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دن ہے صدر، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ ہم صوبوں سے بات کررہے ہیں کہ این ایف سی کے فارمولے میں تبدیلیاں کی جائیں لیکن یہ اتفاق رائے کےبغیر نہیں ہو سکتا، کم از کم ایسے پر خار موضوعات پر کوئی بات تو شروع کی جائے۔

Back to top button